• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا : بن غازی میں مسجد کے قریب گاڑی میں دھماکا، ایک شخص ہلاک

Libya Blast In Car Near Bin Ghazi Mosque One Killed

لیبیا کے شہر بن غازی میں مسجد کے قریب کھڑی گاڑی میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

Libya-Blast-222

عرب ٹی وی کے مطابق دھماکا بن غازی کا علاقہ ماجوری کی مسجد ابوہریرہ کے باہر اس وقت ہوا جب جمعہ کی نماز ادا کی جارہی تھی۔ چند عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ خودکش حملہ آور نے کیا ہے۔

Libya-Blast333

امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 37 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

 

تازہ ترین