• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کے بیان میں کوئی حقیقت نہیں ، ترجمان حکومت پنجاب

No Fact In Chairman Nabs Statement Spokesman Punjab Government

پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نےچیئرمین نیب جسٹس( ر) جاوید اقبال کے بیان کی تردیدکردی۔

ترجمان پنجاب حکومت نے چیئرمین نیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت کے تمام ادارے اور محکمے نیب سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ چیئرمین نیب کو کوئی شکایت تھی تو پبلک فورم کے بجائے دفتری سطح پر رجوع کرنا چاہیے تھا۔

ملک محمد احمد خان نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین نیب کےبیان میں کوئی حقیقت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے تمام ادارے اور محکمے نیب سے مکمل تعاون کر رہے ہیں، نیب چیئرمین کوپبلک پلیٹ فارم پر اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔

تازہ ترین