• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں عسکریت پسندی کیلئے کوئی جگہ نہیں، صدر ممنون

No Place For Militancy In Pakistan Mamnoon Hussain

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں عسکریت پسندی کے لئے کوئی جگہ نہیں، خطے میں امن و استحکام کیلئے پورے خلوص سے کام کررہے ہیں۔

یورپی یونین کی عسکری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخائل کو ستارا کوس سے ایوان صدر میںبات چیت کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ دہشت گردی کے لیے پاکستان کی سرزمین کے استعمال کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

صدر ممکت نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر معمولی جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں ۔

ممنون حسین نے یہ بھی کہاکہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کیا اورزور دیا کہ عالمی برادری ان کے سدباب کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

صدر مملکت نے پاکستان کے یورپی یونین سے تعلقات کو اہم قرار دیا اور کہا کہ اس ودرے سے دفاعی شعبے میں مزید تعاون کی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں اقتصادی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا منصوبہ ہے، اس کی مکمل فعالی کے نتیجے میں خطے سے بدامنی کا خاتمہ ہو گا۔

تازہ ترین