• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناانصافی کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا،بلاول بھٹو

Unfair System Is Not Durable Bilawal Bhutto

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہوگا کیونکہ ناانصافی کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ پختون لانگ مارچ نقیب اللہ محسود کے قتل سے اٹھنے والی ان کی اپنی تحریک ہے۔

ان کا کہناتھاکہ یہ تحریک نقیب اللہ محسود کے قتل پر پختونوں کا بے ساختہ رد عمل ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ تحریک اب آگے بڑھ چکی ہے اور لوگوں کے جذبات کا وسیع پیمانے پر احاطہ کر رہی ہے۔

تازہ ترین