• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام:دی بیٹلز کے دو برطانوی خونخوار ارکان گرفتار

British Is Beatles Gang Captured In Syria

شامی باغیوں نے دی بیٹلز کے دو برطانوی خونخوار ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

Syria-Beatles222

عرب ٹی وی کے مطابق شام میں امریکا کی حمایت یافتہ ملیشیا سیئرین ڈیموکریٹک فورسز نے داعش تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو برطانوی عسکریت پسند الیگزانڈا امان کوتی اور الشفیع الشیخ کو گزشتہ ماہ مشرقی شام میں گرفتار کرلیا تھا۔

یہ دونوں چار رکنی ’’دی بیٹلز‘‘ خونخوار گروپ کے آخری ارکان سمجھے جارہے ہیں جن کے ہاتھوں داعش کا شامی شہر رقہ پر قبضے کے دوران سینکڑوں مخالفین اور بےگناہ شہریوں کو وحشیانہ طریقے سے ذبح کئے گئے تھے۔

Syria-Beatles333

اس کے علاوہ کوتی اور الشیخ کو داعش کے انگریزی ترجمان کے طور پر بھی پیش کیا جاتا رہا ہے۔ دی بیٹلز گروپ کے کمانڈر محمد ایموزی عرف جان اور اسکا ساتھی پہلے ہی مارے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین