| |
Home Page
اتوار یکم جمادی الثانی 1439ھ 18 فروری 2018ء
February 10, 2018 | 07:06 am

سپر ہیرو ایکشن فلم ’ایونجرز انفنیٹی وار‘ کی نئی جھلکیاں

Super Hero Movie Avengers Infinity War New Clips Released

ایونجرز ایک بار پھر بڑی اسکرینز پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز، اور اسکارلٹ جانسن کی سپر ہیرو ایکشن فلم ’ایونجرز انفیٹی وار‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔

2012ء کی’ دی ایونجرز‘ اور2015 کی ’دی ایج آف الٹرون‘ کے اس پریکوئل کی ہدایت کاری انتھونی روسو اور جوئے روسو نے مشترکہ طور پر دی ہے۔

اس فلم میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز، کرس ہیمسورتھ، مارک رفالو، جیریمی رینر، سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن، الزبتھ اولسن، کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن مارول کامکس پروڈکشنز کی سابقہ فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں جبکہ وِن ڈیزل، ڈیو بیٹسٹا، زوئے سیلڈانا، کرس پریٹ، بریڈلے کوپر، ٹام ہیڈلسن سمیت کئی نامور اداکار بھی ان فلم میں جلوۂ گر ہونگے۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اس بار نئے ولن کو منظرِ عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیم آئرن مین، کیپٹن امریکا، تھور، گارڈیئنز، کوئک سلور، دی ہلک، بلیک وڈو، ہاک آئی، نک فیوری، اسکارلٹ وِچ اور دیگر اُسے روکنے کے لیے اس کا سامنا کریں گے۔

مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی یہ سپر ہیرو فلم ایونجرز انفینٹی وار والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے بینر تلے رواں سال4مئی کو سینما گھروں پر تہلکہ مچاتی نظر آئے گی۔