• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ میں افغانستان کی اونچی اڑان، زمبابوے کو ون ڈے میں شکست

Afghanistan Beats Zimbabwe At Sharjah Odi

افغانستان نے ٹیسٹ درجہ حاصل کرتے ہی اڑان بھرلی اور26سال پرانا درجہ رکھنے والی زمبابوین ٹیم کو ٹی20 سیریز کی شکست کے بعد اب پہلے ون ڈے میچ میں بھی 154رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کردیا ہے۔

شارجہ میںکھیلے گئے ایک روزہ میچ میں فاتح ٹیم کے رحمت شاہ نے 114 اور نجیب اللہ زادران کے81 اور احسان اللہ کے 54 رنز کی بدولت 5وکٹ پر 333رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

جواب میں زمبابوے کی ٹیم 35ویں اوور میں 179پر پویلین لوٹ گئی، ٹیم کی جانب سے ایرون 33رنز کے ساتھ نمایاں رہےجبکہ افغان بولرز کی جانب سے راشد خان نے 26رنز دیکر 4وکٹیں لیں تاہم رحمت شاہ سنچری بنانے پر مین آف دی میچ قرار پائے گئے ۔

تازہ ترین