| |
Home Page
جمعہ 6؍ جمادی الثانی 1439ھ 23؍ فروری 2018ء
February 10, 2018 | 08:01 am

بولیویا : بارشوں و سیلاب کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

Bolivia Torrential Rainfall Kills 3

Bolivia Torrential Rainfall Kills 3

بولیویا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے بولیویا میں جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی جبکہ شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 6 افراد لاپتہ ہیں۔

سیلاب کے نتیجے میں اب تک 50کے قریب مکانات بھی تباہ ہوچکے ہیں جبکہ مقامی حکام کے مطابق سیلابی صورت حال کے پیش نظر 50 ہزار کے قریب افراد بے گھر ہوگئے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے صورت حال کے پیش نظر ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔