• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jacqueline Fernandez To Recreate Madhuri Dixit Song

بالی ووڈ کی دلکش اداکاری جیکلین فرنینڈس ’دھک دھک گرل ‘مادھوری ڈکشت کے مشہور گیت ’ ایک دو تین ‘ کا ریمیک کریں گی۔

جیکولین فرنینڈس نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لیے ۔ احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی ‘ کے دوسرے سیکوئل میں مادھوری ڈکشت کی 1988 کی مشہور فلم ’تیزاب‘ کے گیت’ ایک دو تین‘ کا ریمیک شامل کیا جائے گا ۔

اس گانے پر پرفارم کرنے کے لیے خصوصی طور پر جیکولین فرنینڈس کو شامل کیا گیا ہے جس کے لئے مشہور کوریوگرافر سروج خان کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔

ایک سو بیس کروڑ روپے کے بجٹ سے نڈیاڈ والا پروڈکشن میں بننے والی فلم ’باغی 2‘ میں ٹائیگر شروف اور دشا پٹانی مرکزی کردار ادا کریں گے جو 30 مارچ 2018 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

تازہ ترین