| |
Home Page
جمعہ 6؍ جمادی الثانی 1439ھ 23؍ فروری 2018ء
February 10, 2018 | 10:49 am

سرمائی اولمپکس کا افتتاح تقریب میں کم جونگ کی بہن کی شرکت

Winter Olympics In South Korea Begin With A Bang

جنوبی کوریا کے صدر مُون جے اِن نے نو فروی کو پیانگ چنگ میں سرمائی اولمپکس کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس موقع پر منعقد ہونے والی خصوصی رنگا رنگ تقریب میں امریکی نائب صدر مائیک پینس کے ساتھ ساتھ شمالی کوریائی سربراہ مملکت اور سپریم لیڈر کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ بھی شریک تھیں۔

جنوبی کوریائی صدر نے کم یو جونگ سے مصافحہ بھی کیا۔ تاہم امریکی نائب صدر نے شمالی کوریائی لیڈر سے ہاتھ ملانے سے اجتناب کیا۔

جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے بھی اس تقریب کے دوران کم یو جونگ سے ہاتھ ملایا۔قبل ازیں کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ سرمائی اولمپکس دیکھنے کے لیے جمعہ کی صبح جنوبی کوریا پہنچیںجہاں انچیئون کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر اُن کا شاندار استقبال کیاگیا۔

سن 1950 سے 1953 تک جاری رہنے والی کوریائی جنگ کے بعد شمالی کوریا پر برسراقتدار خاندان کی وہ پہلی رکن ہیں جو جنوبی کوریا پہنچی ہیں۔