• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر خارجہ آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے

Tillerson Set To Visit Middle East Amid Rising Tensions In Syria

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن شام کے بحران پر بات چیت کے لئے آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے۔

ٹلرسن گیارہ تا سولہ فروری اردن، ترکی، لبنان، مصر اور کویت کے دورے کریں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ ٹلرسن کا دورہ ترکی مشکل ہوگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ٹلرسن اپنے دورہ ترکی میں ترک حکومت پر زور دیں گے کہ وہ شمالی شامی علاقے عفرین میں جاری اپنی فوجی کارروائی کو محدود کرے۔

 

تازہ ترین