• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیک وقت 3، طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دیا جائے گا، ڈاکٹر قبلہ ایاز

At The Time Three Divorce Will Be Terminated As A Punishable Crime Dr Qabla Ayaz

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ بیک وقت تین طلاقوں کو قابلِ سزا جرم قرار دیا جائے گا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سفارشات تیار ہو چکی ہیں جنہیں جلد پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک بل تیار کیا جا رہا ہے جو وزارت قانون کو بھیجا جائے گا اور وہ بیک وقت تین طلاقوں کی صورت میں سزا تجویز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بیک وقت تین طلاقوں کی ممانعت کی جائے گی اور یہ قابلِ سزا جرم ہو گا۔

اس سوال پر کہ کیا بیک وقت تین طلاقیں دینے کی صورت میں طلاق ہو جائے گی تو قبلہ ایاز نے کہا کہ طلاق تو ہو جائے گی تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ عدالت میں قاضی کرے گا۔

 

تازہ ترین