• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ میں فائرنگ،5 افرد زخمی

Firing In A Military Camp In The Occupied Kashmir 5 People Injured

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سنجوان میں فوجی کیمپ پر حملے میں بھارتی فوجی اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قائم بھارتی فوجی چھاؤنی ’سنجوان‘ پر 4 مسلح افراد نے دھاوا بولا ہے۔

حملہ آوروں نے اندر گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فوجی اہلکارسمیت 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر بھارتی فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد حملہ آوروں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق حملہ آور چھاؤنی میں فوجیوں کے رہائشی کوارٹرز کی جانب موجود ہیں۔

تازہ ترین