• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوف ،دہشت سے بھرپور ہالی وڈ فلم'ہیل ریزر؛ ججمنٹ 'کاٹریلر جاری کردیا گیاہے۔ہدایتکارگیری جے ٹیونی کی اس سنسنی خیز فلم کی کاسٹ میں ڈیمن کارنے،رینڈی ویئن،الیگزینڈرا ہیرس، ہیتھر کیمپ اورپال ٹیلر سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

اس ہارر ڈرامہ فلم کی کہانی تین ایسے ایجنٹس کے گرِد گھوم رہی ہے جنہیں ایک خطرناک اور پر اسرار سیریل کِلر کی تلاش کا کیس سونپا جاتا ہے ۔

یہ جاسوس شواہد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس خطرناک کِلر کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم تفتیش اور تحقیقات کے دوران انکشاف ہوتا ہے کہ یہ کوئی انسان نہیں بلکہ خطرناک مخلوق ہے جو ایک پزل کو حل کرتے ہوئے انسانوں کو نشانہ بناتی ہے ۔

مائیکل لیہل کی پروڈیوس کردہ دہشت ناک واقعات کی عکاسی کرتی یہ فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت 13فروری کونمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین