• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Unicef Highlights Impact Of War On Yemeni Children

اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن میں 4 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں ۔

ذرائع کے مطابق یمن شدید انسانی بحران کا شکار ہے جہاں 83 لاکھ افراد درآمدی خوراک پر انحصار کرتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے قحط سے متاثرہ بچوں کے لیے فوری کارروائی پر زور دیا گیا ہے ۔

عرب اتحاد نے بین الاقوامی دباؤ پرحوثی باغیوں کی جانب سے سعودی دارالخلافہ ریاض پر بیلسٹک میزائل فائر کئے جانے کے ردعمل پر 3 ہفتوں کے لئے یمنی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی گزشتہ سال نومبرمیں ناکہ بندی کر دی تھی۔

یمن کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد حدیبیہ بندرگاہ بند نہ کرے ۔

تازہ ترین