• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ونٹر اولمپکس: ناروے کی ٹیم 15 ہزار انڈے خریدنے پر مجبور

جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپک مقابلوں میں شریک ناروے کی ٹیم مقامی زبان سے نا سمجھی کی وجہ سے 1500انڈوں کے بجائے 15ہزار انڈوں کو خریدنے پر مجبور ہوگئی۔

سرمائی اولمپک میں شریک ناروے کی ٹیم در اصل کھلاڑیوں کو کچھ اضافی پروٹین فراہم کرنے کے لیے ناشتے میں انڈے زیادہ خریدنے کا فیصلہ کیا۔

اسی خواہش کے تحت ٹیم کی انتظامیہ نے 1500 انڈے آرڈر کیے ۔

آرڈر مقامی زبان میں کرنا تھا اور ناروے کی ٹیم کو کورین زبان نہیں آتی تھی اسی لیے انہوں نے گوگل ٹرانسلیٹر کی مدد سے ترجمہ کر کے آرڈر دے دیاتاہم گوگل کے غلط ترجمے کے باعث انہوں نے 15 ہزار انڈے آرڈر کر دیئے۔

ناروے کی سرمائی اولمپک میں شامل دستے میں مجموعی طور پر 121 ایتھلیٹس اور آفیشیلز شامل ہیں۔ 17 روزہ ایونٹ کے دوران 15 ہزار انڈے کھانے پڑے تو دستے میں شامل ہر رکن کو ہر روز 124 انڈے کھانے پڑیں گے۔

تازہ ترین