• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ونٹر اولمپکس کا پہلا طلائی تمغہ سوئیڈن کی شارلوٹ کیلا کے نام

Winter Olympics 2018 First Gold Goes To Sweden

ونٹر اولمپکس کا پہلا طلائی تمغہ سوئیڈن کی شارلوٹ کیلا کے نام رہا، اُنہوں نے ویمنز کراس کنٹری اسکینگ میں دفاعی چیمپئن میرٹ بورجین کو شکست دی۔

جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چینگ میں ونٹراولمپکس مقابلوں میں آج سے میڈلز کی جنگ شروع ہوگئی ہے، کراس کنٹری اسکینگ کے ویمنز اسکائی تھلون میں تیس سالہ سوئیڈن کی شارلوٹ کیلا نے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔

ویمن بائی تھلون میں جرمنی لورا ڈھالی مائیر نے 7اعشاریہ5 کلو میٹر اسپرنٹ ریس میں طلائی تمغہ جیتا،مردوں کی 1500 میٹر شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ میں میزبان کوریا کے لم ہیوجن نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

خواتین کی 3000 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ ہالینڈ کی کارلیجن نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

تازہ ترین