• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں سرکاری فوج نے اسرائیل کا ایف 16 طیارہ مار گرایا تاہم دونوں پائلٹ بچ گئے۔

اسرائیلی طیارہ شام میں ایرانی اہداف پر بمباری کرنے والے 8 طیاروں میں سے ایک تھا ۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملہ شام کی سرحد سے چھوڑے گئے ایرانی ڈرون کی مداخلت کے بعد کیا گیا،جسے تباہ کر دیا ۔

ادھراسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی عرب ملک میں فوجی اڈے قائم نہیں کرنے دیں گے ۔

دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران خطے کی سیکورٹی کے لیے تیار ہے ۔ وہ ممالک غلطی پر ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ پڑوسی ممالک پر بمباری کرنے سے مطلوبہ نتائج حاصل کرلیں ۔

امریکا نے اسرائیل کی پھر حمایت کردی اورکہا کہ اسرائیل کو دفاع کا پورا حق حاصل ہے ۔ ایران دانستہ طور پر خطے میں تنازعات کو ہوا دے رہا ہے ۔

تازہ ترین