• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا :ساڑھے 10لاکھ بچوں کیلئے انسداد پولیو مہم کل شروع ہوگی

Fata Anti Polio Campaign Start Will Tomorrow

فاٹا میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو رہی ہے، مہم کے دوران فاٹا میں 5 سال سے کم 10 لاکھ 57 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق فاٹا میں کل 12 فروری سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے، انسداد پولیو مہم کے لئے 4 ہزار 368 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو 5 سال سے کم 10 لاکھ 57 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے۔

کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر محمد زبیر کے مطابق فاٹا کو پولیو سے پاک کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 18 مہینوں میں فاٹا سے پولیو کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا،فاٹا میں پولیو کا اخری کیس 27 جولائی 2016 کو سامنے آیا تھا۔

تازہ ترین