• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات سے مسائل حل کرنا پاکستانی پالیسی ہے ، بھارت کی نہیں،منی شنکر

Issues Resolve Through Dialogue Is Pakistans Policy But Not Indias Mani Shanker

بھارت کے سابق وزیر اور کانگریس کے رہ نما مانی شنکر آئر نے کہا ہے کہ پاک بھارت مسائل مذاکرات سے حل کرنا پاکستان کی پالیسی ہے مگر بھارت کی پالیسی نہیں۔

پاکستانی پالیسی پر مجھے فخر بھی ہے مگر بھارتی پالیسی پر اداس بھی ہوں، کراچی میں ایک تقریب میں شریک کانگریس پارٹی کے رہنما منی شنکرائیر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تنازعات کے حل کے لیے بلا تعطل اور بنا مداخلت مذاکرات ہونے چاہئیں۔

مجھے فخر ہے کہ یہ بات پاکستان میں پالیسی کے طور پر قبول کی جاتی ہے لیکن افسوس کہ بھارت میں بطور پالیسی اسے قبول نہیں کیا جاتا، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان سے محبت کرتا ہوں کیونکہ میں بھارت سے محبت کرتا ہوں۔

بھارت کو اپنے پڑوسیوں سے محبت کرنی چاہیے، کشمیر اور دہشتگردی دو اہم مسائل ہیں جن پربات کرنی چاہیے اور پاکستان بھارت کو صدر پرویز مشرف کی حکومت کے بنائے گئے فریم ورک کو اپنانا چاہیے۔

تازہ ترین