| |
Home Page
جمعہ 6؍ جمادی الثانی 1439ھ 23؍ فروری 2018ء
February 12, 2018 | 08:57 pm

کےکے ایف سے منسلک 10 رہنما منی لانڈرنگ کیس میں طلب

10 Mqm Senior Leaders Summoned By Fia

10 Mqm Senior Leaders Summoned By Fia

ایف آئی اے نے متحدہ قومی موومنٹ کی خدمت خلق فائونڈیشن (کے کے ایف) سے منسلک 10رہنمائوں کو منی لانڈرنگ کیس میں 15فروری کو طلب کرلیا ہے ۔

ایف آئی اے کو شبہ ہے کہ یہ 10 رہنما بھتے لے کر اور چائنہ کٹنگ کر کے پیسہ اکٹھا کرتے اورکے کے ایف کے اکاؤنٹس کے ذریعے برطانیہ بھیجتے رہے ۔

ایم کیو ایم کے ان 10رہنماوں سے پوچھاجائے گاکہ پیسے کیسے اور کہاں سے اکٹھے کرتے تھے؟، پیسے کون فراہم کرتا تھا ؟ پیسے لندن بھیجے جاتے تو معاونت کون کرتا تھا؟اور سب سے بڑھ کر پیسوں کا استعمال کیسے کیا تھا؟

ان رہنمائوں کو ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد میں15فروری کی صبح 11بجے پیش ہونے کے خطوط لکھ دیے گئے ہیں۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہےکہ ان رہنماؤں میں صغیر احمد، محمد شاہد، محمد زبیر، محمد طاہر، منظور احمد، کفیل واڑہ ، رؤف مغل، کمال صدیقی، رفیق راجپوت اور محمد عمران شامل ہیں۔

ایم کیو ایم کے سربراہ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ 2017 میں کراچی میں درج کیا گیا تھا مگر بعد میں اسے ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد میں منتقل کردیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کو شبہ ہے کہ یہ 10 رہنما بھتے لے کر اور چائنہ کٹنگ کر کے پیسے اکٹھے کرتے اورکے کے ایف کے اکاؤنٹس کے ذریعے برطانیہ بھیجتے رہے ۔