| |
Home Page
جمعہ 6؍ جمادی الثانی 1439ھ 23؍ فروری 2018ء
February 13, 2018 | 07:31 am

منی لانڈرنگ، کے کے ایف سے منسلک 10 رہنما 15 فروری کو طلب

Money Laundering Case Affiliated 10 Leaders Of Kkf Call On 15 February

Money Laundering Case Affiliated 10 Leaders Of Kkf Call On 15 February

ایف آئی اے نے متحدہ قومی موومنٹ کی خدمت خلق فاؤنڈیشن سے منسلک 10 رہ نماؤں کو منی لانڈرنگ کیس میں 15فروری کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے کو شبہ ہے کہ یہ 10 رہنما بھتے لے کر اور چائنا کٹنگ کر کے پیسہ اکٹھا کرتے اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹس کے ذریعے برطانیہ بھیجتے رہے ہیں۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہےکہ ان رہنماؤں میں صغیر احمد، محمد شاہد، محمد زبیر، محمد طاہر، منظور احمد، کفیل واڑہ ، رؤف مغل، کمال صدیقی، رفیق راجپوت اور محمد عمران شامل ہیں۔

ایم کیو ایم کے سربراہ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ 2017 میں کراچی میں درج کیا گیا تھا مگر بعد میں اسے ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد میں منتقل کردیا گیا تھا۔