• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: عاصمہ جہانگیر کا جسد خاکی سرد خانے سے گھر منتقل

Asma Jahangirs Funeral To Be Held At Gaddafi Stadium Today

معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی میت سرد خانے سے گھر پہنچادی گئی۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ادا کی جائے گی ۔

سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشیدکے بعد چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے،ان کے علاوہ سپریم کورٹ بار کے 3سابق صدور علی احمد کرد، بیرسٹر علی ظفر اور کامران مرتضیٰ بھی اسی مطالبے کے حامی ہیں۔

ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نمازِ جنازہ جماعت اسلامی کے بانی امیر مولانا ابو الاعلیٰ مودودی کے صاحبزادے سید حیدر فاروق مودودی آج دوپہر 2 بجے قذافی اسٹیڈیم میں پڑھائیں گے۔

سید حیدر فاروق مودودی نے لاہور میں میڈیا کو ٹیلی فونک گفتگو میں بتایاکہ انہوں نے عاصمہ جہانگیر کے بیٹے اور بیٹیوں کا نکاح بھی پڑھایاتھا۔

عاصمہ جہانگیر کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی صاحبزادی سلیمہ آج بیرون ملک سے واپس پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ عاصمہ جہانگیر کی تدفین ان کے فارم ہاؤس بیدیاں روڈ پر کی جائے گی۔

تازہ ترین