| |
Home Page
ہفتہ 7؍ جمادی الثانی 1439ھ 24؍ فروری 2018ء
February 13, 2018 | 11:20 am

وزیرآباد ، بس اور ویگن میں ٹکر، 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Wazirabad 6 People Died In Accident Between Wagon And Bus

Wazirabad 6 People Died In Accident Between Wagon And Bus

گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآباد میں مسافر بس اور ویگن میں تصادم کےنتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہوگئے ۔

وزیرآباد میں قینچی موڑ کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانیوالی بس ایک ویگن سے ٹکرا گئی حادثے میں ویگن کے ڈرائیور سمیت چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت بیس افراد زخمی ہوئے ۔

ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال وزیرآباد اور ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا ہے جبکہ 8 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ کا شکار مسافر ویگن قلعہ دیدار سنگھ سے راولپنڈی جا رہی تھی قینچی موڑ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔