• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل میں سالانہ کارنیول کی تیاریاں عروج پر

رواں سال بھی دنیا کے اس سب سے بڑے کارنیول کی رعنائیاں عروج پر ہیں۔

2018ء کے اس میلے کی تیاریاں زور و شور سے کی گئیں ہیں اور مختلف ایونٹس میں حصہ لینے والے فنکار اور دنیا بھر سے سیاحوںیہاں پہنچے۔

میلے کے لئے رنگا رنگ ملبوسات، دیوہیکل مجسمے، زیورات ، انوکھے کاسٹیومزاورفلوٹس پیش کئے گئے ہیں جن میں گزشتہ روز برازیلی صدر Michel Temerاور شہر رِیو ڈی جنیرو کے میئرMarcelo Crivellaکو فلوٹس کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ ریو ڈی جنیریو میں جاری یہ فیسٹیول 18فروری تک جاری رہے گا۔

اس عالمی میلے میں سرکس میں کرتب دکھانے والے فنکاروں بھی اپنی پرفارمنس پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

برازیل کے حکام نے کارنیوال کے دوران لوگوں کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔ برازیلی حکام کے مطابق میلے کے دوران کیمروں کے ذریعے سڑکوں اور گلیوں میں جام ہونیوالی ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے شرکا کیلئے پانیاور کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ دیگر انتظامات بھی کیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین