| |
Home Page
پیر2 ؍ جمادی الثانی 1439ھ 19؍ فروری 2018ء
February 13, 2018 | 12:40 pm

وینیسا ٹرمپ کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

Vanessa Trump Taken To Hospital After White Powder Scare

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو وینیسا ٹرمپ کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی اہلیہ وینیسا ٹرمپ کوایک سفید پاؤڈر والا لفافہ بھیجا گیا، جسے کھولنے پر ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

وینیسا ٹرمپ کے گھر لفافے کے ذریعے بھیجے جانے والے مشکوک پاؤڈر کو نیویارک پولیس نے غیر ضرر رساں قرار دےدیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ ان کی اہلیہ اور بچے محفوظ ہیں۔

پولیس کے مطابق مشکوک سفید پاؤڈر نقصان دہ نہیں ہےجبکہ ٹرمپ آرگنائزیشن کی جانب سے اس واقعے پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔

نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ اور سیکرٹ سروس ایجنٹ کے حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔