• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی انڈسٹری کے اپنے وقت کے سپر اسٹار ونود مہرانے بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کا آغاز کیا اور 100 سے زائد فلموں میں ہیرو نظر آئے۔ہر کردار میں ڈھل جانے والے ونود مہرہ۔

ونود مہرہ 13 فروری1945ء کو امرتسر میں ہوا۔50 اور 60 کی دہائی میں انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا ،ان کی پہلی فلم 1958ءمیں ’’راگنی‘‘آئی جس میں انہوں نے کشور کمار کے بیٹے کا رول کیااور بچپن میں ہی بتا دیا کہ اداکاری میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔

سن 1965ء میں جب آل انڈیا کانٹیسٹ ہوا تھاتو ہزاروں امیدواروں میں ونود دوسرے نمبر پر آئیں تھے جبکہ راجیش کھنہ پہلے نمبر پر تھے۔آل انڈیا کانٹیسٹ کے بعد ونود مہرا نے یہ سوچ لیا تھا کہ اب میں ایک بڑا اداکار بنوں گااور انہوں نے ایسا ہی کیا۔

سن 1971ء میں انہوں نے فلم ’ایک تھی ریٹا‘میں بطور ہیرو کام کیا۔یہ فلم انگریزی پلے پر بنی تھی جس کا نام تھا’آگرل کالڈ ریٹا‘اس فلم میں ان کی ہیروئن تنوجا تھیں۔اس فلم کے بعد ونود نے کئی کامیاب فلمیں کی جن میں ’پردے کے پیچھے‘،’امر پریم‘ اور’ لال پتھر‘تھیں۔

’لال پتھر‘ میں تو کمال ہی ہوگیا تھا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ راج کمار، ہیما مالنی اور راکھی جیسے سپر ہٹ اداکارتھے۔ اس فلم میں بھی ونود مہرہ نے ان کا خوب ساتھ دیااور 1972ءمیں آئی فلم ’’انوراگ‘‘ نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ،یہ فلم بڑی کامیاب ہوئی اور اسی فلم نے ونود کو سپر اسٹار بنا ڈالا۔

ونود نے بہت ساری فلمیں کیں۔ بطور ہیرو اور کبھی سائیڈ ہیرو ۔۔اور ہر رول کو انہوں خوبصورتی سے نبھایا۔

انہوں نے کئی کامیاب فلمیں دیں جن میں ،جانی دشمن اور ناگن ، انورودھ امر دیپ اور بے مثال جیسی فلموں کے لیے انھیں کئی ایوارڈز بھی دئیے گئے۔

ونود مہرہ نے تین بار شادی کی ان کی پہلی شادی مینا بروکا سے ہوئی یہ ایک ارینج میرج تھی اپنی ماں کے کہنے پر انہوں نے ارینج میرج تو کرلی لیکن وہ اس شادی سے خوش نہ تھے۔

پہلی شادی کے بعد ان کو دل کا دورہ پڑا جیسے ہی ان کی طبیعت ٹھیک ہونے لگی انھیں اپنی پسندیدہ ہیروئن بندیہ گوسوامی سے عشق ہوا اور انہوں نے ان سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیااور ان سے دوسری شادی کرلی۔

یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ان کی شادی ریکھا سے بھی ہوئی تھی کیونکہ فلم ’’گھر ‘‘ میں ان کی کیمسٹری دیکھنے لائق تھی مگر ریکھا نے ایک انٹرویو میں کہہ دیا تھا کہ میں اور ونود صرف دوست تھے ہماری کبھی شادی نہیں ہوئی۔

1988ء میں ونود نے کرن سے شادی کی ،کرن سے شادی کے بعد ان کے دو بچے ہوئے بیٹی سونیااور بیٹا روہن ابھی بچے چھوٹے ہی تھے کہ 30 اکتوبر 1990ءکو محض 45 سال کی عمر میںونود مہرا دل کا دورا پڑنے سے اس دنیا کو چھوڑ کر چلے گئے۔

ان کی موت کے بعد ان کی اہلیہ بچوں کو لے کر کینیا چلی گئیں ۔

سن90 کی دہائی میں ونود مہرانے ڈائریکٹر بننے کا سوچ لیا تھا ایک فلم ’’گرودیو‘‘ کے نام سے یہ ڈائیریکٹ بھی کر رہےتھےاس فلم میں رشی کپور، انیل کپور اور شری دیوی کو کاسٹ کیا گیا تھامگر ونود مہرا کے انتقال کے بعد یہ فلم 3 سال بعد ریلیز کی گئی۔

 

 

 

 

تازہ ترین