• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینڈوچ وہ بھی اتنا بڑا!!!نیویارک میں ماہر شیفس نے دنیا کا سب سے بڑا سینڈوچ تیار کر کے گینز ریکارڈ توڑ دیا۔

یوں تو سینڈوچ بچوں اور بروں سمیت اکثر افراد کو پسند ہوتا ہے لیکن اتنا بڑا سینڈوچ شاید ہی کبھی کسی نے کھایا ہو۔

امریکی شہر نیویارک میں ماہر شیفس نے دنیا کا سب سے بڑا سینڈوچ تیار کر کے گینز ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

نیویارک کے Acme اسموکڈ فش اینڈ زکر بیگل نامی ریسٹورنٹ کے شیفس نے مل کر دنیا کا سب سے بڑا لاکس اینڈ بیگل سینڈوچ بنانے کی ٹھانی ۔

انہوں نے کریم، چیز، اسموکڈ مچھلی، ٹماٹر، پیاز، لوبیا اور ڈبل روٹی (بیگل) سے 213اعشاریہ 75پونڈ وزنی دنیا کا سب سے بڑا سینڈوچ تیار کیا اور گینز ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تازہ ترین