• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوناکشی سنہا سلمان خان کے ساتھ گانا کرنے پر خوش

بالی وڈ اداکار ہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ فلم ”دبنگ“ کے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ”ویلکم ٹونیویارک“ میں گانا کرنے پر بہت خوش ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا اور سلمان خان فلم ”ویلکم ٹونیو یارک“ کے گانے”نین پھسل گئے“ میںایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کی کاسٹ میں سوناکشی سنہا ، دلجیت دوسنج، کر جوہر، بومن ایرانی، ریتیش دیش مکھ اور لارا دتا شامل ہیں ۔

فلم 23 فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین