• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹو 5ہزار کیلوریز کے درجنوں پین کیک منٹوں میں کھا گیا

امریکا کے پیٹو شخص نے 5ہزار سے زائد کیلوریز والے درجنوں پین کیکس منٹوں میں چٹ کردیئے۔

یوں تو دنیا میں کئی افراد کھانے پینے کے بے حد شوقین ہیں جو چٹ پٹے کھانے بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو اگر پیٹو کہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا۔

مذکورہ شخص نے ہزاروں کیلوریز والے درجنوں پین کیکس منٹو میں چٹ کردیئے۔

امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے Blake Hortonنامی شخص نے چند منٹ میں5ہزار 2سو کیلوریز والے پین کیک کھانے کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا۔

واضح رہے فوڈ ایٹربلیک اس سے قبل بھی کئی کھانے کے مقابلے اپنے نام کر چکا ہے اور اکثر ایسے چیلنجز میں حصہ لیتا رہتا ہے۔

تازہ ترین