• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد میںانسداد پولیو مہم ، 76 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

4 Day Anti Polio Campaign Starts In Abbottabad

ایبٹ آباد میں چار روزہ انسداد پولیو مہم زور و شور سے جاری ہے، مہم کے پہلے روز شدید بارش اور خراب موسم کے باوجود محکمہ صحت کی لیڈیز ہیلتھ ورکرز اور پولیو ورکرز نے 76 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خود بھی مختلف علاقوں میں فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ موجود تھے ،جنہوں نے خراب موسم کے باوجود مہم کو کامیاب بنانے پر پولیو اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

برف باری کی وجہ سے 15 یونین کونسلوں میں مہم موخر کر دی گئی ہے جو برف باری ختم ہونے کے بعد دوبارہ شروع کی جائے گی۔

تازہ ترین