اسرائیلی عدالت نے سترہ سالہ فلسطینی دوشیزہ عہد التمیمی کو گیارہ مارچ تک حراست میں رکھنے کا فیصلہ سنادیا۔
اسرائیلی جیل عوفر میں قائم عدالت کے جج نے سماعت شروع کرنے سے قبل کمرہ عدالت کو صحافیوں سے خالی کرانے کا حکم دیا تھا، کاروائی کے دوران فلسطینی دوشیزہ عہد التمیمی کے والد اور دیگر رشتہ دار موجود تھے۔
سترہ سالہ دوشیزہ التمیمی کو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ اور حملہ کرنے سمیت 12مقدمات کا سامنا ہے۔ جج نے مقدمات کی سماعت گیارہ مارچ تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا اور عہد التمیمی اور انکی والدہ آئندہ سماعت تک حراست میں رکھنے کا حکم سنایا۔
اسرائیلی فورسز نے فلسطینی دوشیزہ کو 19 دسمبر کے دن مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے قریبی علاقے سے گرفتار کرلیا تھا۔