• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کے الزامات مسترد کردیے

Pakistan Rejects Indian Defense Minister Charges

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کی الزام تراشی کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ ثبوت فراہم کئے بغیر الزام لگانا بھارتی وطیرہ بن چکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کی الزام تراشی کو قابل افسوس قراردیا اور کہا کہ بھارتی الزام تراشی قبل از وقت ہے جبکہ بھارت خود اس وقت آپریشن میں مصروف تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات سے پہلے ہی پاکستان پر الزام دھر دیا گیا، ہم بارہا دیکھ چکے ہیں بھارت خود ہی مدعی اور منصف بن جاتا ہے، بھارتی الزامات تراشی کی مہم جوئی کی کوئی وقعت نہیں۔

تازہ ترین