• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرادری صاحب اب زکوٰۃ کے ووٹوں پر گزارا کریں، مشاہد اللہ

Zardaris Pp Take Care 3000 Vote In Lodhran Mushahidullah Khan

وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری سے اللہ نمٹ رہا ہے،وہ اب زکوٰۃ کے ووٹوں پر ہی گزارا کریں۔

میڈیا سے گفتگو میں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ لودھراں میں ن لیگی امیدوار کو ملنے والے ووٹوں کی زکوٰۃ 3ہزار ایک سو ووٹ ہی بنتی ہے جو پیپلز پارٹی کو ملے ہیں۔

این اے 154لودھراں کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد ن لیگ کی توپوں کا رخ پی ٹی آئی تک محدود نہیں رہا ،اس کی زد میں پیپلز پارٹی بھی آگئی ۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ زرداری صاحب نے نوازشریف کو زمین پر بوجھ قرار دیا تھا ،اب انہیں پتہ چل گیا ہوگا کہ وہ بوجھ ووٹوں کا تھا۔

ان کا کہناتھاکہ سابق صدر یہ بات پلو سے باندھ لیں کہ ان کی جماعت کو صرف ن لیگ کے ووٹوں کی زکوٰۃ ہی ملا کرے گی ۔

متحدہ قومی موومنٹ میں جاری رسہ کشی پر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنی ہنڈیا بیچ چوراہے خود ہی پھوڑی ہے۔

تازہ ترین