• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلائنگ کارکی کہانی پرانی ہوئی ،اب فلائنگ باتھ ٹب کی باری ہے ،جرمن ماہرین نے انوکھا باتھ ٹب ڈرون تیار کرلیا۔

ہوا میں اڑان بھرنے کا انسانی خواب تو کئی برس قبل تکمیل کو پہنچ کر حقیقت بن چکا ہے لیکن کیا اب اڑان بھرتے ہوئے نہانے کی خواہش بھی پوری کی جاسکتی ہے؟

جرمنی سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نے باتھ ٹب کا انوکھا استعمال کرتے ہوئے اسے ایک ڈرون کے ساتھ منسلک کردیا ہے۔

محض 2ماہ کے مختصر عرصے میں تیار ہونے والا یہ انوکھا باتھ ٹب ڈرون ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تقریباً 30میٹر کی اونچائی پر باآسانی اڑایا جاسکتا ہے۔

باتھ ٹب پر اڑان بھرنے کی ویڈیوز ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔

تازہ ترین