• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکیش امبانی اپنی دولت سے 20 دن بھارت کو چلا سکتے ہیں

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی اپنے پیسے سے 20دن تک بھارت کا خزانہ چلا سکتے ہیں۔

دنیا کے مختلف ملکوں میں اگر ان ملکوں کے امیر ترین افراد کی حکومت قائم کر دی جائے تو یہ امیر افراد اپنے پیسوں سے کتنے دن تک اپنا ملک چلا سکتے ہیں؟

یہ دلچسپ سروے بلوم برگ نے کیا ہے اس کے مطابق مکیش امبانی اپنے پیسے سے بیس دن تک بھارت کا خزانہ چلا سکتے ہیں،جبکہ جیف بیزوس پانچ دن تک اکیلے امریکا کو چلا سکتے ہیں۔

سروے کے مطابق امریکی ارب پتی جیف بیزوس کے پاس 99ارب ڈالر کی رقم ہے جس سے وہ اکیلے 5روز تک امریکا کو چلا سکتے ہیں۔

اسپین کے امانشیو اورٹیگا اڑتالیس دن تک اسپین کو اپنی جیب سے چلا سکتے ہیں۔

فرانس کے برنارڈ آرنالٹ کے پاس فرانس کے پندرہ دن کا خرچہ موجود ہے۔

میکسیکو کے کارلوس سلم کو ان کا ملک سونپا جائے تو میکسیکو کے عوام کو بیاسی دن تک فکر کی کوئی ضرورت نہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے ملک چین کو جیک ما نامی ارب پتی چار دن تک چلا سکتا ہے۔

سوا ارب سے زائد آبادی کے ملک بھارت کو مکیش امبانی کے حوالے کر دیا جائے تو وہ اسے اکیلے بیس دن تک چلا سکتے ہیں۔

ہانگ کانگ کو لی کا شینگ کے سپرد کیا جائے تو وہ 191 دن تک اسے اپنے خزانے سے چلا سکتے ہیں۔

برازیل کے خورخے پاولو لیمان کے پاس اپنے ملک کا 13 دن کا خرچہ پانی موجود ہے۔

اٹلی کے جیووانی فرارو اور اہل خانہ نو دن تک اٹلی کا بندوبست کر سکتے ہیں جبکہ جرمنی کے ڈائٹر شوارز پانچ دن تک جرمنی کا خرچہ اپنی جیب سے پورا کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین