• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کے شمالی صوبوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

Heavy Rain In The Northern Provinces Of Saudi Arabia

سعودی عرب کے شمالی صوبوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے، جبکہ مکہ مکرمہ سمیت ساحلی علاقے دوسرے روز بھی گردآلود ہواؤں کے زد میں ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی صوبے عرعر اور تبوک سمیت قریبی علاقوں میں منگل کی دوپہر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوئی جو وقفے وقفے سے جاری رہی۔

بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ساتھ ہی پہاڑی علاقوں سے آبشار گرنے لگے۔

سعودی محکمہ شہری دفاع نے عوام کو نشیبی اور ندی نالوں میں جانے سے خبردار کیا ہے۔

دریں اثناء محکمہ موسمیات نے کہا ہے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجن سمیت بیشتر مغربی ساحلی علاقے گردآلود ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔

اِن علاقوں میں ہوائیں 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جاری رہے گی اور حد نگاہ ایک کلو میٹر سے بھی کم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں رات کے وقت درجہ حرارت 5 سنٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین