• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا:دنیا کا پہلا انسان جانوروں کی بیماری میں مبتلا

امریکی خاتون مویشیوں میں آنکھوں کی بیماری پیدا کرنے والے آئی وارم کا شکار ہوگئیں، امریکی خاتون دنیا کی پہلی انسان ہیں جو مویشیوں میں ہونے والی بیماری میں مبتلا ہوئی ہیں۔

ریاست اوریگن میں 26سالہ ایبے کو آنکھ میں سوزش کی شکایت ہوئی تو ڈاکٹر کے پاس جانے پر اس کی آنکھ سے آدھے انچ کا کیڑا نکلا جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے معائنےمیں ایبے کی آنکھ سے 20دن میں چودہ آئی ورم نکالے گئے ۔

ماہرین کے مطابق ایبے گھڑ سواری کے دوران پیراسائٹ آئی وارم کا شکار ہوئیں جو عموماً مویشیوں میں پایا جاتا ہے۔

تازہ ترین