| |
Home Page
ہفتہ 7؍ جمادی الثانی 1439ھ 24؍ فروری 2018ء
February 14, 2018 | 09:54 am

سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کی اولمپکس مقابلوں سے ہٹ کر دلچسپ تفریح

Swiss Winter Olympics Team Create Alternative Events Including Escalator Hanging And Pallet Truck Bobsledding

جنوبی کوریا میں جاری ونٹر اولمپکس کے دوران سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کے ارکان نے فارغ وقت میں تفریح کے مواقع ڈھونڈ لیے۔

سوئس اسکی ٹیم کے 2 ارکان کو کھیلوں کے مقابلے سے ذرا فراغت ملی تو وہ تفریح کے لیے شاپنگ مال چلے گئے جہاں انہوں نے اپنا وقت دلچسپ انداز میں گزارا۔

دونوں کھلاڑی برقی سیڑھیوں کے ذریعے دلچسپ انداز میں شاپنگ مال میں نیچے سے اوپر گئے جس پر وہاں موجود لوگ انہیں حیرت سے دیکھتے رہ گئے اس کے علاوہ انہوں نے پارکنگ تک پہنچنے کے لیے بھی ایک منفرد انداز اپنایا اور اسٹور کی سامان اٹھانے والی ٹرالی میں سوار ہو کر تیز رفتاری کے ساتھ مال کی بیسمنٹ میں گئے۔