• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: فوجی کیمپ پر حملہ، ہلاک اہل کاروں کی تعداد 7 ہوگئی

7 Indian Army Officers Killed In Ihk Attack

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں ہلاک اہل کاروں کی تعداد 7 ہوگئی۔رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار روز گزرنے کے باوجود وہ کیوں خاموش ہیں؟؟

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں میں سنجوان کے کیمپ میں مقابلے کے مقام سے ایک اور بھارتی فوجی کی لاش ملی ہے جس کے بعد ہلاک اہل کاروں کی تعداد سات ہوگئی ہے، عسکریت پسندوں نے ہفتے کو اس کیمپ پر حملہ کیا تھا جسے کلیئر کرنے میں بھارتی فورسز کو 36گھنٹے لگے تھے۔

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چار روز گزرنے کے باوجود وہ کیوں خاموش ہیں ؟

انہوں نے سوال کیا کہ صبح شام بھارتی مسلمانوں کی حب الوطنی پر سوالات کرنے والی آر ایس ایس اب کیوں نہیں بول رہی؟

کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے کہا کہ مودی سیر سپاٹے میں مصروف ہیں۔

حملے کے فوری بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی اور دھمکیوں کا روایتی سلسلہ شروع ہوگیا، جس پر ردعمل میں وزیردفاع خرم دستگیر نے بھارت کو باور کرایا کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا اسی زبان میں منہ توڑ جواب دے گا، پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر چوکس اور تیار ہیں۔

بھارتی دھمکیوں پر مقبوضہ کشمیر کےسابق وزیراعلیٰ نے کہاہےکہ پاکستان سے پانچویں جنگ مسئلہ کشمیر کا حل نہیں، بھارت مذاکرات کرے، آگے بڑھنےاور مسائل کے حل کا یہی ایک راستہ ہے ۔

تازہ ترین