| |
Home Page
پیر2 ؍ جمادی الثانی 1439ھ 19؍ فروری 2018ء
February 14, 2018 | 12:19 pm

سرمائی اولمپکس کا پانچواں دن، دلچسپ مقابلے جاری

Winter Olympics Day 5

سرمائی اولمپکس میں پانچویں روز بھی دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اسپیڈ اسکیٹنگ کی 15سو میٹر ریس میں نیدر لینڈ نے گولڈ میڈل جیت لیا، جبکہ ویمنز ایونٹ کا طلائی تمغہ اٹلی کے نام رہا۔

ونٹر اولمپکس میں مکس ڈبلز کرلنگ میں کینیڈا نے سونے کا تمغہ جیتا تو دوسری جانب کراس کنٹری اسکیئنگ کے اسپرنٹ کلاس مقابلے میں اسٹینا نیلسن نے سوئیڈن کو دوسرا طلائی تمغہ دلا دیا جبکہ سلور میڈل ناروے کے ہاتھ آیا ۔

مینز کے ایونٹ میں ناروے کے کلابونے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، دوسری پوزیشن اٹلی کے نام رہی۔ لوژ ویمنز سنگلز ایونٹ کا طلائی تمغہ جرمنی نے جیت لیا۔

اسپیڈ اسکیٹنگ میں نیدرلینڈ کے ایتھلیٹ چھائے رہے مردوں کے 1500 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ ایونٹ میں سونے اور چاندی کے تمغے نیدرلینڈ نے جیتے ، کانسی کا تمغہ کوریا کے ہاتھ آیا۔

لیڈیز کے 1500میٹر ایونٹ میں برطانوی ایتھلیٹ سائٹ بورڈ سے ٹکرا کر مقابلے سے باہر ہوگئی، البتہ سونے کا تمغہ اٹلی کی فونٹنانے جیت لیا، سلور میڈل نیدرلینڈ اور برانز میڈل کینیڈا کے نام رہا ۔

کرلنگ کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں کینیڈا نے سوئٹزر لینڈ کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔