• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی خود کار سلیپرز متعارف،ضرورت کے وقت خود قریب آجائیں گے

 اس جدید دور میں خود کار گاڑیوں اور خود کار فضائی ٹیکسیوں کے بارے میں نئی نئی خبریں سننے کو ملتی ہیں لیکن حال ہی میں ایک کار بنانے والی کمپنی نے خود کار سلیپرزمتعارف کرکےدنیا بھر کے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے ۔

اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے کمپنی نے پروپائلٹ پارک ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ سلیپرزخود آپ کے پیروں سے علیحدہ ہونے کے بعد خود کار طور پر خالی جگہ تلاش کر کے وہاں پہنچ جائیں گے اور جب آپ کو ضرورت ہوگی تو بٹن دبانے پر پیروں تک واپس پہنچ جائے گے ۔

Slippers_L0

ان سیلف ڈرائیونگ سلیپرزکوجاپان کے معروف ریوکان ہوٹل نے اپنے معزز مہمانوں کو زیادہ سے زیادہ آسائش مہیا کرنے کی غرض سے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پروپائلٹ پارک ریو کان ایک عام ہوٹل ہے ،مگر ٹوکیو کے نزدیک واقع ہوٹل نے اپنے مہمانوں کے لئے پروپائلٹ پارک سلیپرز کا انتظام کرلیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کمپنی نے اکتوبر1917ء میں اپنے تمام نئے ایل ای اے ایف کی عملی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

Slippers_L3

ان میں شامل پروپائلٹ پارک ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف اشیاء ایک بٹن دبانے پر خود اپنا راستہ بنالیتی ہیں۔ یہی ٹیکنالوجی خود کار گاڑیوں میں بھی استعمال کی گئی تھی، جس کی کامیابی کو پیش نظررکھتے ہوئے۔یہ سلیپرز تیار کی گئے ہیں ۔

علاوہ ازیں تحقیقی ماہرین نے سلیپرز سمیت خود کار ٹیبلیں اورکشنز بھی تیار کیےہیں۔یہ اشیاء عدم استعمال کی صورت میں خود مقررہ مقام پر پہنچ کررک جاتی ہیں جب کہ پہلے سے مقررہ مقام تک پہنچنے کے لئے سامنے آنے والی رکاوٹوں کو خود کار طریقے سے عبور کرلیتی ہیں۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق خود کار سلیپرز متعارف کرانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں میں خود کار ڈرائیونگ ٹیکنالوجیز اورنان ڈرائیونگ ایپلی کیشنز کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیا جاسکے۔ ماہرین کے مطابق ان سلیپرز میں دوچھوٹے پہیے، ایک موٹراور سینسرز نصب کیے گئے ہیںجس کی مدد سے یہ کمپنی کی پروپائلٹ پارک ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے لکڑی کے بنے ہوئے پورے فلور پر بآسانی دوڑتےہیں۔

Slippers_L2

ہائی ٹیک سینسرز کی مدد سے یہ خود کار چپل صرف ایک ریموٹ کنٹرول سوئچ کے ذریعے پارکنگ کی جگہ سے ہوٹل میں ٹھہرنے والے مہمان کے پاس آجاتےہیں اور روم میں داخل ہونے پر جب انہیںپائوں سے اتارا جاتا ہے تو واپس پارکنگ میں رکھے دیگر چپلوں کے درمیان اپنی جگہ پر واپس آجاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کمپنی نے خود کار سلیپرز 2020ء تک اپنی خودکاروہیکلزکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے متعارف کرائے ہیں۔اس کی کامیابی کی صورت میں کمپنی خود کار وہیکلز قبل ازوقت بھی متعارف کراسکے گی۔

 

 

تازہ ترین