• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست میری لینڈ میں انوکھی اور دلچسپ ریس منعقد کی گئی جس میں شرکا نے فرائی پین میں پین کیک کو اچھالتے ہوئے خوب دوڑیں لگائیں۔

میری لینڈ کے علاقے اولنے میں ہونیوالی اس انوکھی ریس میں بچوں اور بڑوں کے درمیان پین کیک لیکر دوڑنے کا مقابلہ ہوا۔

اس ریس کی مناسبت سے شرکاء نے اسکرٹ اور ایپرن پہن کر فرائی پین میں پین کیک کو اچھالتے ہوئے دوڑ لگائی جس میں کچھ شرکاء فتح یاب ہوئے تو کچھ نے بیچ راستے میں ہی پین کیک کو زمین پر گرا دیا۔

اپنی نوعیت کی اس دلچسپ ریس میں حصہ لینے والے اور کامیاب ہونے والے شرکاء میں بعد ازاں تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔

 

تازہ ترین