• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی لڑکی زہریلا سانپ پکڑنے سے بھی نہ گھبرائی

یوں تو خواتین کو صنفِ نازک کہا جاتا ہے جو چھپکلی اور لال بیگ تک سے خوفزدہ ہوجاتی ہیں لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والی یہ امریکی حسینہ تو بہت بہادر نکلی جوزہریلا سانپ پکڑنے سے بھی نہ گھبرائی۔

جی ہاں،یہ مناظرامریکی ریاست فلوریڈا میں دیکھے گئے جہاں جھیل کنارے لڑکی نے سانپ دیکھا تو پکڑنے پہنچ گئی ۔خاتون نے بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے نہ صرف اپنے ہاتھوں سے دیوہیکل سانپ پکڑ لیا بلکہ خوفزدہ ہوئے بغیر اپنے کندھے پر اُس سانپ کو ڈال لیا۔

امریکی حسینہ کی اس بہادری نے جہاں وہاں موجود افراد کو دنگ کردیا وہیںیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور خاتون کی بہادری کو سراہ رہے ہیں۔

تازہ ترین