• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایک فلم،ایک کہانی: ’سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی ‘ ذرا سنبھل کر دیکھئے گا

New Bollywood Film Sonu Ke Titu Ki Sweety

’سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی ‘....چونکئے مت دراصل یہ اس بالی ووڈ فلم کا نام ہے جو اگلے ہفتے دنیا بھر میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔ آپ کہیں گے کہ کیسا مزاحیہ نام ہے۔۔ تو صحیح سمجھے آپ ’’سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی ‘ مزاحیہ فلم ہے ۔

Sonu ke tittu ki sweety 01_l

کہانی:
ٹیٹو اور سوئیٹی بچپن کے دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے شادی کے خواہش مند بھی ہیں لیکن ٹیٹو کا دوست (سونو) اس شادی کے خلاف ہے کیونکہ اس کی نظر میں سوئیٹی اچھے کردار کی لڑکی نہیں ہے، لیکن ٹیٹو بھی بضد ہے کہ شادی کرے گا تو اسی لڑکی سے، اسی لئے سونو اس شادی رکوانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ اس کوشش میں کئی مزاحیہ پہلو بھی سامنے آتے جاتے ہیں جو فلم کا اصل فلیور ہے۔

کہانی میں نوجوانوں کے اس نئے نظرئیے کو پیش کیا گیا ہے کہ شادی محض ایک لڑکے اور لڑکی کے درمیان ہوتی ہے، شادی دو خاندانوں کو جوڑتی ہے۔

فلم کی کاسٹ:
فلم’ سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی‘ میں نشرت بھروچا، کارتک آریان اور سنی سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں دپیکا امین، الوک ناتھ وغیرہ شامل ہیں۔

میوزک:
میوزک دائریکٹر دیپنجن گوہا اور ہیتیش سونک ہیں۔ کچھ گانے ریلیز ہوتے ہی لوگوں میں بے حد پسند کیے جارہے ہیں۔ اب تک ریلیز ہونے والے اس فلم کے گانوں میں دل چوری: جو ’ہنی سنگھ‘ نے گایا ہے، صبح صبح: ’ارجیت سنگھ اور امل ملک‘ کا اور چھوٹے چھوٹے پیگ: ’ہنی سنگھ اور نیہا ککر‘ کا گانا شامل ہے۔

’دل چوری‘ ٹاپ گانوں میں شمار کیا جارہا ہے۔

ہدایت کار:
فلم کے ہدایت کارلو رنجن ’سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی‘ جیسی پہلے بھی کئی فلمیں کر چکے ہیں جن میں ’پیار کا پنچ نامہ‘، ’وکی ڈونر‘، ’پیکو‘،’ بریلی کی برفی‘ اور دیگر شامل ہیں۔ ان تمام فلموں کا موضوع تقریباً ایک ہی جیسا ہے جس میں دوستوں کے درمیان دوستی اور محبت کو دیکھایا گیا ہے۔

ان تمام فلموں میں ایک اور بات جو نوٹس کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ ان فلموں کی شوٹنگ دہلی میں ہوئی ہے۔ اس سے متعلق لو رنجن سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی فلمیں بنانا پسند کرتے ہیں جو حقیقت پر مبنی ہوں اور دہلی وہ شہر ہے جہاں مختلف قسم کے مسائل جنم لیتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کا تعلق خود بھی ’دہلی‘ سے ہے اور انہیں اپنے شہر میں رہ کر کام کرنا زیادہ اچھا لگتا ہے۔

ریلیز:
لو رنجن کی فلم ’سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی‘ 23 فروری کو بھارت بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ ہمارا مشورہ ہے کہ فلم ذرا سنبھل کر دیکھئے گا۔ مکالمے ذومعنی اور کچھ غیر اخلاقی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین