| |
Home Page
ہفتہ 7؍ جمادی الثانی 1439ھ 24؍ فروری 2018ء
February 14, 2018 | 10:33 pm

امریکا میں ہوا 45واں سالانہ کلاسک کار شو

45th Annual Atlantic Classic Car Show In Usa

امریکا میں45ویں سالانہ کلاسک کار شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں چمکتی دمکتی سینکڑوں کلاسک گاڑیوں نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیا۔

امریکی شہر اٹلانٹک میں گزشتہ دنوں45ویں سالانہ کلاسک کار شوکا انعقاد کیا گیا۔

اس منفرد کار شو میں شرکاء نے1935ء کے بعد تیار کی گئی 400سے زائدکلاسک گاڑیوں کے ساتھ شرکت کی۔

تین روز تک جاری رہنے والے امریکا کے سب سے بڑے اس کلاسک کار شومیں شرکت کیلئے ہزاروں افراد پہنچے اور اپنی پسندیدہ گاڑیوں کا بھرپور جائزہ لیا۔

مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس کار شو میں درجنوں گاڑیوں کی نیلامی بھی کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے اپنی من پسند گاڑیوں کی بولی لگائی جبکہ چند افراد ہی چمکتی دمکتی گاڑیاں اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوئے۔