• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور امریکا نے ابھی بہت کام کرنا ہے،اعزاز چوہدری

Pakistan And The United States Have To Do A Lot Of Work Aizaz Chaudhry

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو ابھی بہت کام کرنا ہے۔

امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکا کو افغانستان میں اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ایک ٹویٹ سے ہمیں کافی زیادہ مایوسی اور حیرت ہوئی، پاک امریکا دوستی نہایت اہم ہے۔

اعزاز چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ہم نے گزشتہ 70 سال سے مل کر کام کیا ہے اور نتائج حاصل کیے ہیں، جس کی بڑی مثال افغانستان میں پہلے کمیونزم اور پھر القاعدہ کی شکست ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان اور امریکا کو ابھی بہت کام کرنا ہے، جس میں افغان امن اورانسداد دہشت گردی سر فہرست ہیں، آج پاکستان کی سیکورٹی صورت حال افغانستان سے کہیں بہتر اور مستحکم ہے۔

تازہ ترین