• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد:مزید 8متاثرہ خواتین ،تعداد 24 تک پہنچ گئی

Hafizabad More Than 8 Affected Women Reached Number 24

حافظ آباد میں خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کے معاملے کی گتھی نہ سلجھ سکی، مزید 8 متاثرہ خواتین سامنے آگئیں۔

متاثرہ خواتین کی تعداد24 ہوگئی، 5 خواتین کو طبی معائنے کیلئے لاہور بھیج دیاگیا، کیس میں گرفتار 2 ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے، رپورٹ آج رات حافظ آباد پولیس کو مل جائے گی۔

پولیس نے ایک اور ملوث ملزم واجد کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا، جسے گرفتار اسپتال ملزم ساجد خواتین کی ریڑھ کی ہڈی کے سیمپل بھجوایا کرتا تھا،ریڑھ کی ہڈی سے پانی کیوں نکالا گیا،وجوہات کیا تھیں،سوالوں کے جواب نہ مل سکے۔

حافظ آباد کے محلہ بہاولپورہ میں مزید 8خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد متاثرہ خواتین کی تعداد 24 ہوگئی ہے،تمام خواتین کو میڈیکل کےلئےڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا،جن میں سے 5کو لاہور ریفر کردیا گیا۔

ایم ایس ڈاکٹر ریحان اظہر کے مطابق گزشتہ روز 16خواتین کے میڈیکل ٹیسٹ کے دوران ریڑھ کی ہڈی پرسرنج کے نشانات پائےگئےتھے۔

متاثرہ خواتین نے جیونیوزکوبتایا کہ ملزمان جہیز اورنقدرقم کا لالچ دیکرانہیں ورغلاتے تھے۔

ڈی پی او ڈاکٹرغیاث گل کاکہنا تھا کہ مقدمے میں ڈی ایچ کیوکا سوئیپرساجد اورایک خاتون سمیت5ملزمان گرفتار ہیں، ملزمان کااصل مقصد کیا تھا اوروہ کیوں خواتین کو لالج دیکرایسا کرتے تھے، سچ جھوٹ کا پتاکرانےاورحقائق جاننےکےلئے دوملزمان کوپولی گرافک ٹیسٹ کرالیا گیا ہے اور لاہور فرانزک لیب کی رپورٹ آج رات تک مل جائے۔

تازہ ترین