• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروشیا، رنگا رنگ کارنیول میں ہوئی شاندار پریڈ

کروشیا میں رنگا رنگ کارنیول کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد شرکت کرکے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

کروشیا کے سب سے بڑی رجیکا کارنیول کے اس موقع پر شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے بچوں سمیت بڑوں نے رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کئے شرکت کی اور اس کارنیول کی رنگینیوں سے خوب لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے۔

خوبصورت رنگوں سے سجے اس میلے میں دلکش انداز سے سجائے گئے فلوٹس بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے جنہیں نہایت خوبصورتی اور محنت سے سجایا گیا تھا۔

ہر سال منعقد کئے جانے والے اس کارنیول میں جہاں ماہر ڈانسرز اپنی دلچسپ پرفارمنس کے ذریعے شائقین کا دل موہ لیتے نظر آئے وہیں لوگوں کی ایک بڑی تعداد یہاں کا رخ کر رہی ہے۔

تازہ ترین