| |
Home Page
اتوار یکم جمادی الثانی 1439ھ 18 فروری 2018ء
February 14, 2018 | 11:30 pm

چوری کا خوف، خاتون ہینڈ بیگ سمیت ایکسرے مشین سے گزر گئی

Woman Climbs Into An X Ray Machine

چین کے ٹرین اسٹیشن پرانوکھا واقعہ پیش آیا جب چوری کے خوف میں مبتلا ایک خاتون ہینڈ بیگ سمیت ایکسرے مشین سے گزر گئی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ہے۔

عام طور پر ٹرین اسٹیشن اور بس اڈوں پر مسافر انتہائی محتاط ہوکراپنے سامان کی حفاظت کرتے ہیں لیکن اس چینی خاتون نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

چین کے ایک ٹرین اسٹیشن پر موجود عملہ اور مسافر اس وقت حیران رہ گئے جب سامان چیک کرنے کیلئے لگائی گئی ایکسرے مشین سے ایک خاتون بھی باہر نکل آئیں۔

ہائی ہیل پہنی خاتون کو اپنے بیگ میں موجودسامان کی چوری کا خوف تھا اور یہی وجہ ہے کہ احتیاطی تدبیر اختیار کرتے ہوئے وہ اس کے ساتھ ہی ایکسرے مشین سے گزر گئی۔

خاتون کی ایکسرے مشین سے گزرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔